مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ ماہر طب حکیم اجمل خان نے جہاں طریقہء طب کو زبردست فروغ دیا وہیں انہیں نے ہندو مسلم اتحاد اور قومی ہم آہنگی قائم کرنے میں بھی اہم رول ادا کیا۔
حکیم اجمل خان کے 148 ویں یوم پیدائش پر یہاں جامعہ
ملیہ اسلامیہ میں منعقدہ حکیم اجمل خان کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کی لافانی خدمات کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم اجمل خان کو ماہر طب ہونے کے ساتھ ساتھ عصری اور اسلامی علوم پر بصیرت حاصل تھی۔